بانہال میں بلاک دیوس کے موقع پر ڈپٹی کمشنر رام بن مسرت الاسلام نے ضلع میں جعلی میڈیا کے خلاف دوسرے مرحلے میں مزید کاروائیوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ضلع رام بن میں غیر مجاز میڈیا کو کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ یاد رہے کہ حال ہی میں ضلع رام بن میں کام کرنے والے سات غیر اندراج شدہ نیوز پورٹلز پر پابندی عائد کی گئی ہے اور اب ان کے مالی معاملات کی تحقیقات کی جائے گی۔