عظمیٰ نیوز سروس
جموں// محکمہ سکول ایجوکیشن جموں نے منگل کو جموں صوبہ کے سرمائی زون میں پڑنے والے تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں جولائی-03 سے گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔
منگل کو جاری ایک نامہ کے مطابق، سکول ایجوکیشن جموں کے ڈائریکٹر نے کہا، “جموں صوبہ کے سرمائی زون میں پڑنے والے تمام سرکاری اور تسلیم شدہ نجی سکولوں میں جولائی-03 تا -12 جولائی تک گرمیوں کی تعطیلات ہوں گی”۔
حکمنامہ کے مطابق، تمام اساتذہ چھٹیوں کے دوران طلباء کی کسی بھی آن لائن رہنمائی کے لیے دستیاب رہیں گے۔
دی ایس ای جے نے مزید کہا کہ اگر سکولوں کے سربراہ یا تدریسی عملے کی جانب سے شیڈول کی پابندی میں کوئی کوتاہی ہوئی تو قواعد کے تحت کارروائی کی جائے گی۔