سری نگر//محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق، جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ موسم بنیادی طور پر خشک رہا وہیں آج بھی موسم بنیادی طور پر خشک رہا۔
محکمہ موسمیات نے بدھ کو کہا کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جزوی طور پر ابر آلود آسمان کے ساتھ خشک موسم کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے کہا ، “آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں جزوی طور پر ابر آلود آسمان کے ساتھ خشک موسم کی توقع ہے”۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسی دوران آج صبح سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 2.4ڈگری سلسیس، پہلگام میں منفی 2.4 اور گلمرگ میں منفی 3.6 ڈگری سنٹی گریڈ درج کیا گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ لداخ کے علاقے میں، دراس شہر میں منفی 13.2، کرگل میں منفی 5 اور لیہہ میں منفی 8.6 درجہ حرارت درج ہوا۔
محکمہ موسمیات کے اہلکار نے بتایا کہ جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 11.7، کٹرہ میں 11.2، بٹوت میں 3.5، بانہال 4.4 اور بھدرواہ میں 2.5 ریکارڈ کیا گیا۔
جموں و کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان