بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ اشیاء برآمد

فیاض بخاری

بارہمولہ// پولیس نے بارہمولہ میں ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس چوکی پلہالن پٹن کی ایک پارٹی نے انچارج پولیس پوسٹ پلہ لن کی سربراہی میں پلہالن یادی پورہ کراسنگ پر قائم چوکی پر ایک شخص کو روکا اور تلاشی لی۔
انہوں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 115 گرام چرس جیسا مادہ برآمد ہوا۔ اسے گرفتار کر کے پی ایس پتن منتقل کر دیا گیا ہے۔
گرفتار منشیات فروش کی شناخت عرفان احمد دوبی ولد بشیر احمد ساکن شاہ محلہ پلہالن کے طور ہوئی ہے۔
اس سلسلے میں پولیس تھانہ پٹن میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔