عظمیٰ ویب ڈیسک
پونچھ// پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر (پی او جے کے) کی ایک 45 سالہ خاتون کو دو دن بعد پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ اسے اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ نادانستہ طور پر بھارتی حدود میں داخل ہوئی تھی۔
اُنہوں نے بتایا کہ ضلع کوٹلی کے گاوں سخی ناتھ کی رہنے والی نسرین فاطمہ زوجہ منیر شاہ کو ہفتے کی رات فوج نے ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر کے سرحدی گاوں پکھرنی سے حراست میں لیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ فوج نے اپنے پاکستانی ہم منصبوں سے رابطہ قائم کیا اور خاتون کو منگل کی دوپہر چکاں دا باغ سرحدی کراسنگ سے انسانی بنیادوں پر اس کے خاندان کے پاس واپس بھیج دیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ جب خاتون کو پاک فوج کے حوالے کیا گیا تو دونوں اطراف کے سول افسران بھی موجود تھے۔