محمد تسکین
بانہال //جموں سرینگر قومی شاہراہ پر رام بن کے کیلا موڑ علاقے میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں گاڑی کے ڈرائیور کی موت واقع ہوگئی ہے۔
پولیس زرائع نے بتایا کہ اینوا کار زیر نمبرJK04-2330 کیلا موڑ رام بن کے قریب سے سڑک سے لڑھک کر کھائی میں جا گری۔
حادثے کی خبر ملتے ہی رام بن پولیس، ایس ڈی آر ایف، فوج اور سول کیو آر ٹی رام بن نے ریسکیو آپریشن کیا اور لاش کو جائے حادثہ سے ضلع ہسپتال رام بن منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس زرائع نے بتایا کہ متوفی کی شناخت مدثر احمد لنگنو ولد نور محمد لنگنو سکنہ ڈلگیٹ سرینگر کے طور پر ہوئی ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔