جموں// بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چگھ نے منگل کو نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر جموں میں جی 20 اجلاس منعقد نہ ہونے کے بارے میں ان کے تبصرے پر تنقید کی اور سوال کیا کہ کئی سالوں کے بعد سری نگر میں ایک بین الاقوامی تقریب کا انعقاد کیوں انہیں تکلیف دیتا ہے۔
انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ سے کہا کہ وہ جموں و کشمیر کی ترقی میں رکاوٹ نہ بنیں۔
بتادیں کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پیر کے روز حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ G20 اجلاس لداخ اور کشمیر میں منعقد ہو رہے ہیں لیکن جموں میں نہیں۔ فاروق نے اس معاملے کو نہ اٹھانے پر بی جے پی لیڈروں پر بھی تنقید کی تھی۔
فاروق کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے چگھ نے کہا، ”میں فاروق عبداللہ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کئی سالوں بعد سری نگر میں بین الاقوامی تقریب کے انعقاد سے آپ کو کیا تکلیف ہے؟ سری نگر میں کیوں نہیں ہونا چاہئے؟ آپ کو جموں و کشمیر لوگوں، تعمیر اور ترقی سے دشمنی کیوں ہے؟ آپ وزیر اعظم میں لوگوں کے اعتماد سے کیوں حسد کرتے ہیں؟“۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں امن اور ترقی کا سفر رکنے والا نہیں ہے۔
انہوں نے عبداللہ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا، “جی 20 جموں و کشمیر میں سیاحت، صنعتوں اور تجارت کی تیز رفتار ترقی کی طرف نئی راہیں کھولے گا۔ جموں و کشمیر کے لوگ آگے بڑھ رہے ہیں، لہذا جموں و کشمیر کی اس ترقی میں رکاوٹ نہ بنیں”۔
سینئر لیڈر غلام نبی آزاد کی جانب سے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال کے بارے میں سوال کے جواب میں چگھ نے کہا کہ انتخابات ہوں گے۔
بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی (ضلع ترقیاتی کونسل)، بی ڈی سی (بلاک ڈولپمنٹ کونسل) اور پنچایتی انتخابات کرائے تھے۔ ہزاروں لوگ منتخب ہوئے ہیں“۔
بی جے پی لیڈر نے کہا کہ زیادہ ووٹروں کا ٹرن آو¿ٹ وزیر اعظم نریندر مودی پر لوگوں کے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے کہا،”ہر ڈی ڈی سی ممبر ہزاروں ووٹوں سے جیت گیا۔ لوک سبھا انتخابات میں ایسا ٹرن آو¿ٹ نہیں دیکھا گیا تھا۔ لوگوں نے کھلے دل سے ووٹ دیا اور جمہوریت اور وزیر اعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا”۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں 5 اگست 2019 کے بعد جب دفعہ 370 کو منسوخ کر دیا گیا تھا، امن اور ترقی کو یقینی بنانے کے لیے تمام کوششیں کی گئی ہیں۔
چگھ نے کہا،”ہم نے دہشت گردی خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی رکھتے ہیں۔ دہشت گردی کے واقعات اور دہشت گردوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ جموں و کشمیر ترقی کی طرف گامزن ہے”۔
فاروق عبداللہ جموں و کشمیر کی ترقی میں رکاوٹ نہ بنیں: بی جے پی لیڈر