ہر گھر ترنگا مہم کے تحت راجوری ، پونچھ اور مینڈھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ مینڈھر میں فوج کے زیرِ اہتمام سکولی طلباءنے ہر گھر پر ترنگا لہرانے کے عزم کیساتھ ریلی نکالی، وہیں راجوری میں پولیس اور فوج کے اشتراک سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں مقامی لوگوں اور طلباءنے بڑھ چڑھ کر شرکت کی۔