سری نگر//سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے، ان کی پارٹی کے سرکردہ رہنما آج نئی دہلی میں دوبارہ کانگریس میں شامل ہو رہے ہیں۔
کانگریس کی جموں وکشمیر یونٹ کے سینئر لیڈر کے حوالے سے خبر رساں ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) نے بتایا کہ سابق نائب وزیر اعلیٰ تارا چند، سابق وزیر پیرزادہ محمد سعید، سابق ایم ایل اے بلوان سنگھ، بار ایسوسی ایشن جموں کے صدر ایم کے بھردواج اور کئی دیگر رہنماوں کا یہ گروپ آج نئی دہلی میں اے آئی سی سی ہیڈکوارٹر میں دوبارہ کانگریس میں شامل ہو رہا ہے۔
یاد رہے کہ تارا چند اور بلوان سنگھ کو گزشتہ ماہ آزاد کی قیادت والی پارٹی سے دیگر جماعتوں کے ساتھ تعلقات کے الزام میں نکال دیا گیا تھا، تاہم پیرزادہ محمد سعید نے ابھی تک پارٹی سے استعفیٰ نہیں دیا ہے۔
دریں اثنا، معتبر زرائع سے معلوم ہوا کہ لارنو سے چودھری ہارون بھی کانگریس میں شامل ہو سکتے ہیں۔