ڈوڈہ میں دریائے چناب سے مسخ شدہ لاش برآمد

اشتیاق ملک

ڈوڈہ// دریائے چناب سے کاستی گڑھ کے کاشی چل گاو¿ں کے قریب پر نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق بدھ کی صبح کاستی گڑھ کے گاو¿ں کاشی چل گاو¿ں کے قریب دریائے چناب سے ایک شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر کاستی گڑھ پولیس پوسٹ میں دفعہ 174 سی آر پی سی کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔