عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے بلاور میں دو افراد کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران سے ان اموات کی وجوہات کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔انہوں نے متوفی افراد کے اہلخانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔بتادیں کہ ضلع کٹھوعہ ضلع کے بلاور علاقے کے بتھاری گاؤں میں دو افراد کی لاشیں بر آمد کی گئیں۔
متوفین کی شناخت 37 سالہ شمشیر ولد کرشن چند اور 45 سالہ روشن ولد شنکر داس ساکنان کوہاگ بلاور کے طور پر ہوئی ہے۔عمر عبداللہ نے پیر کو اپنے دفتر کےایکس ہینڈل پر اپنے ایک پوسٹ میں کہاکٹھوعہ کے بلاور میں دو افراد کی المناک موت سے گہرا دکھ ہوا۔
انہوں نے کہامیرے خیالات اور دعائیں اس مشکل وقت میں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھامیرا دفتر مقامی رکن اسمبلی کے ساتھ رابطے میں ہے اور متعلقہ افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ ان اموات کی وجوہات کی تحقیقات کریں۔
عمر عبداللہ نے بلاور میں دو افراد کی موت کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا
