گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری میں ایک حاملہ خاتون کی زچکی کے دوران ہوئی موت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے لواحقین نے الزام لگایا کہ مریضہ کو کوئی مناسب پوسٹ آپریٹو نگہداشت نہیں دی گئی ، جس کی وجہ سے کافی دیر تک اس کا خون بہتا رہا،جس کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی۔ لواحقین نے ہسپتال عملہ پر لاپرواہی برتنے کا الزام لگایا اور کاروائی کا مطالبہ کیا۔