جموں: ہیرا نگر میں نوجوان کی لاش پر اسرار حالت میں برآمد

یو این آئی

جموں//جموں کے ہیرا نگر علاقے میں پانچ روز سے لاپتہ نوجوان کی لاش پُر اسرار حالت میں برآمد ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ 24نومبر کے روز سنجیو سنگھ ولد رمیش سنگھ ساکن مجالٹا اُدھم پور ہری دوار سے گھر کی طرف آرہا تھا کہ تاہم دیر رات تک وہ گھر نہیں پہنچا جس کے بعد اہل خانہ نے پولیس میں گمشدگی کی رپورٹ درج کی۔
معلوم ہوا ہے کہ منگل کے روز ہیرا نگر کے میلہ مور علاقے میں لاپتہ نوجوان کی لاش کو درخت سے لٹکتے ہوئے پایا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ چند مقامی افراد نے پولیس کو اس بارے میں آگاہ کیا چنانچہ پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کئے۔
پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔