عظمیٰ ویب ڈیسک
بارہمولہ/نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سرحد پار فائرنگ نے 1947 سے اب تک بے پناہ مصائب پیدا کیے ہیں۔ بارہمولہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری نےکہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ہم 1947 سے اس کے گواہ ہیں، اور جب بھی یہ واقعہ پیش آتا ہے، یہ زندگیاں تباہ کر دیتا ہے۔ امید ہے کہ ہم اس سے نجات حاصل کر لیں گے۔
جب ان سے آبی ذخائر میں غیر قانونی کان کنی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے سخت کارروائی کا یقین دلایا اور کہا کہ حکومت نے اس کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنا رکھی ہے۔ انھوں نے کہا کہ غیر قانونی کان کنی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ چاہے وہ ریت کی کان کنی ہو یا کوئی اور سرگرمی، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس مسئلے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔
سرحد پار فائرنگ نے جموں و کشمیر میں زندگیاں تباہ کر دی ہیں: نائب وزیر اعلیٰ
