عظمیٰ ویب ڈیسک
جموئی (بہار)// وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کانگریس پر ملک کو “بدنام” کرنے کیلئے تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ وزیر اعلی نتیش کمار کے “بے داغ ریکارڈ” کو برقرار رکھنے کی تعریف کی۔
جموئی میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، مودی نے پاکستان کا نام لے کر ذکر کرنے سے گریز کیا، لیکن کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کے تحت، “بھارت نے مگدھ سلطنت کی قدیم شان کو زندہ کرتے ہوئے جوابی وار کرنا شروع کر دیا ہے”۔
وزیرِ اعظم نے عام آدمی پارٹی پر بھی بالواسطہ طنز کیا، جس نے دہلی میں کانگریس کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تمام لوگ جو ایک دوسرے پر بدعنوانی کا الزام لگاتے تھے اب مودی کو گالی دینے کے لیے اکٹھے ہو گئے ہیں۔
مودی نے دعویٰ کیا کہ جب کانگریس اقتدار میں تھی، ”گندم کی سپلائی کیلئے جدوجہد کرنے والے چھوٹے ممالک کے دہشت گرد اپنی مرضی سے حملہ کر سکتے ہیں“۔
انہوں نے “نوکریوں کیلئے زمین” کا ذکر کیا جس میں آر جے ڈی صدر لالو پرساد کا نام ایک ملزم کے طور پر لیا گیا ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا، “ہمارے اتحادی نتیش بابو (بہار کے وزیر اعلی) بھی ریلوے کے وزیر تھے۔ ان کا کتنا بے داغ ریکارڈ تھا“۔
مودی نے لوک سبھا انتخابات کے اعلان کے بعد بہار میں اپنے پہلے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے آر جے ڈی-کانگریس اتحاد پر ”ایودھیا میں رام مندر پر طعنہ زنی“ اور ”ایک قبائلی خاتون (دروپدی مرمو) کے بطور صدر جمہویہ انتخاب کی مخالفت کرنے کا الزام بھی لگایا”۔
بھاری ٹرن آو¿ٹ پر بظاہر خوش، مودی نے کہا، “ایسا لگتا ہے کہ بہار کے لوگوں نے این ڈی اے کو ریاست میں تمام 40 سیٹیں جیتنے میں مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور ملک میں 400 سے زیادہ کا ہدف حاصل کیا ہے”۔