جموں و کشمیر میں آج موسم خشک رہنے کا امکان

File Photo

جموں//محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق، جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہا وہیں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بھی موسم کی موجودہ صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بدھ کو بتایا کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ جموںمیں مطلع صاف رہنے جبکہ وادی میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ گزشتہ شب موسم صاف ہونے کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ اور درجہ حرارت میں نمایاں کمی درج کی گئی ہے۔
محکمہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ گزشتہ شب سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.4 ڈگری سنٹی گریڈ درج کیا گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ پہلگام میں منفی 8.9 اور گلمرگ میں منفی 8.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔
لداخ کے کرگل میں منفی 17.6 اور لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 12 درج کیا گیا۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 6.7، کٹرہ میں 6.8، بٹوت میں 2.5، بانہال میں 2.2 اور بھدرواہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.4 ڈگری سنٹی گریڈ درج کیا گیا۔
ادھر محکمہ موسمیات نے 4فروری تک موسم بنیادی طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے، محکمہ کے مطابق،4فروری کے ایک ہفتہ تک موسمی صورتحال دگرگوں رہ سکتی تاہم10فروری تک کسی بڑی بارش یا برفباری کا کوئی امکان نہیں ہے۔