سری نگر// جموں و کشمیر بورڈ آف سکول ایجوکیشن (جے کے بی او ایس ای) پیر کو دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان کرنے کے لیے تیار ہے۔
بورڈ حکام نے بتایا کہ دسویں جماعت کے سالانہ نتائج جلد ہی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے۔
انہوں نے کہا، “چند گھنٹوں میں، نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا اور ہم نے تقریباً تمام رسمی کارروائیاں مکمل کر لی ہیں”۔
دسویں جماعت کے بورڈ نتائج جلد ہی جاری کئے جائیں گے: بورڈ حکام