عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کے روز ضلع کٹھوعہ میں جاری ترقیاتی کاموں کے ایک جامع جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔اس دوران انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ تمام منظور شدہ منصوبوں کی عمل آوری میں تیزی لائیں۔اس اجلاس میں کابینی وزرا، وزیر اعلیٰ کے مشیر، ڈی ڈی سی چیئرپرسن اور ضلع کے اراکین اسمبلی نے بھی شرکت کی۔
یہ جانکاری وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی گئی۔پوسٹ میں کہا گیا وزیر اعلیٰ نے ضلع کٹھوعہ میں جاری ترقیاتی کاموں کے ایک جامع جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اس اجلاس میں کابینی وزرا، وزیر اعلیٰ کے مشیر، ڈی ڈی سی چیئرپرسن اور ضلع کے اراکین اسمبلی موجود تھے۔پوسٹ میں مزید کہا گیاوزیر اعلیٰ نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کی وہ تمام منظور شدہ منصوبوں کی عمل آوری میں تیزی لائیں اور کاموں کو بر وقت مکمل کریں۔پوسٹ کے مطابق انہوں نے پانی اور بجلی کی فراہمی کو بہتر بنانےاور صحت اور تعلیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا اور ضلع سطح پر سخت نگرانی کو یقینی بنانے کی تاکید کی تاکہ زمینی سطح پر واقضھ اور موثر نتائج سامنے آسکین۔
عمر عبداللہ نے ضلع کٹھوعہ میں جاری ترقیاتی کاموں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی