عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ریاستی درجے کے مطالبے کو دوہراتے ہوے کہا کہ لوگوں کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو ہر قیمت پر پورا کیا جانا چاہیے۔
ٓانہوں نے کہا کہ صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کی خود مختیاری بحال کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
ان باتوں کااظہار وزیر اعلیٰ نے صورہ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ ریاستی درجے کی بحالی کی خاطر نیشنل کانفرنس کی جدوجہد جاری رہے گی۔
وزیر اعلیٰ کے مطابق ملک کے وزیر اعظم نریندرمودی نے پارلیمانی اوراسمبلی انتخابات کے دوران جموں و کشمیر کے لوگوں سے وعدہ کیا ہے کہ ریاستی درجہ جلد بحال ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ اب موقع آگیا ہے کہ مرکزی حکومت لوگوں سے کئے گئے اس وعدئے کو عملی جامہ پہنائے۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں نے اسمبلی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا لہذا لوگوں کی رائے کا احترام کیا جانا چاہئے۔
وزیر اعلیٰ کے مطابق ریاستی درجے کی بحالی کو لے کر وزیر اعظم نریندرمودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ سے دوبارہ بات کریں گے اور ہمیں پوری امید ہے کہ بغیر کسی تاخیرکے سٹیٹ ہڈکی بحالی کا فیصلہ لیا جائے گا۔
ملک کی قدیم مساجداور دوسرے مقدس مقامات میں سروے کرانے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں عمرعبداللہ نے کہاکہ ہمارا آئین ہر کسی مذاہب کے ماننے والوں کو آزادانہ زندگی گزارنے کی ضمانت دیتا ہے لہذا سیکورلرازم کے اس بنیادی اصول کو برقرار رکھا جانا چاہئے۔