ڈی جی بی ایس ایف کا جموں کے سرحدی علاقوں کا دورہ

جموں// بارڈر سیکورٹی فورس(بی ایس ایف ) کے سپیشل ڈائریکٹر جنرل ’وائی بی کھورانیا‘ نے بین الاقوامی سرحد کے دورے کے دوران آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے اس دوران مشکل موسمی صورتحال کے باجود اپنے فرائض بخوبی نبھانے پر جوانوں کے عزم کی سراہنا کی۔
یہ جانکاری بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے جمعہ کے روز ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔انہوں نے کہا: ‘بی ایس ایف کے سپیشل ڈی جی’وائی بی کھورانیا‘نے سانبہ میں اگلے علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں تعینات یونٹ کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔‘
ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ‘ڈی جی نے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور سخت موسمی صورتحال کے باجود جوانوں کے اپنے فرائض بخوبی انجام دینے کے عزم کی سراہنا کی’۔