سری نگر// جموں و کشمیر حکومت نے سرکاری طور پر بلیو پینسی کو ‘جموں و کشمیر کی تتلی’ قرار دیا ہے۔
محکمہ جنگلات، اکالوجی اور ماحولیات کے پرنسپل سکریٹری دھیرج گپتا کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامہ کے مطابق، “بلیو پینسی (جونیا اورتھیہ) کو مرکزی کے زیرِ انتظام علاقے جموں و کشمیر کی تتلی قرار دینے کی منظوری دی گئی ہے”۔
چیف وائلڈ لائف وارڈن سریش کمار گپتا نے بتایا کہ بلیو پینسی کو جموں و کشمیر یو ٹی کی تتلی قرار دیا گیا ہے اور حکومت کی جانب سے بدھ کی شام اس سلسلے میں ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔
بلیو پینسی برائٹ بلیو تتلیوں کی ایک قسم ہے جو جنوب مشرقی ایشیائی ممالک، آسٹریلیا اور افریقہ کے کچھ حصوں میں پائی جاتی ہے۔ خاص طور پر بھارت میں اسے اس (بلیو پینسی) نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ علاقائی آرتھروپوڈس ہیں اور پوری رینج میں ان کی 26 مقامی ذیلی انواع ہیں۔ تتلیاں سورج کی روشنی کو پسند کرتی ہیں اور اکثر انہیں سورج کی کرنوں میں ٹہلتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔
بلیو پینسی ‘جموں و کشمیر کی تتلی’ قرار