پٹھان کوٹ//کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے جمعرات کو بی جے پی اور آر ایس ایس پر سخت حملہ کرتے ہوئے ان پر ملک میں نفرت، تشدد اور خوف کا ماحول پیدا کرنے کا الزام لگایا۔
بھارت جوڑو یاترا کے دوران جموں وکشمیر میں داخل ہونے سے قبل پٹھانکوٹ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی ایک مذہب کو دوسرے مذہب کے خلاف، ایک ذات کو دوسری ذات سے اور ایک زبان کو دوسری کے خلاف لڑا رہی ہے۔
اُنہوں نے الزام لگایا،”وہ خوف پیدا کررہے ہیں۔ ان کے تمام منصوبے (پالیسیاں) کسی کو یا کسی چیز کے لیے خوف کا باعث بنتے ہیں‘‘۔
سابقہ یو پی اے حکومت کی پالیسیوں کا ذکر کرتے ہوئے، گاندھی نے کہا کہ اس حکومت نے منریگا، فارم کے قرضے معاف کیے، شہری تجدید مشن، سبز انقلاب، سفید انقلاب لایا۔”ہم جو کچھ بھی کرتے ہیں وہ خوف کو مٹانا ہے۔ اور وہ جو کچھ بھی کرتے ہیں وہ (بی جے پی) خوف پھیلانے کے لیے کرتے ہیں۔”ان کی پالیسیوں کو دیکھیں – کسان صبح 4 بجے اٹھتے ہیں اور وہ روزانہ سخت محنت کرتے ہیں اور قوم کو کھانا کھلاتے ہیں۔ کسان بدلے میں کچھ نہیں چاہتے، وہ صرف عزت چاہتے ہیں‘‘۔
انہوں نے منسوخ شدہ تین زرعی قوانین پر مرکز کو نشانہ بنایا اور کہا کہ ان قوانین سے کسانوں کے ذہنوں میں خوف پیدا ہوا ہے۔
راہول نے کہا،”لیکن بی جے پی نے ان کے لیے کیا کیا – وہ زراعت کے متعلق کالے قوانین لائے۔ ان قوانین نے کسانوں میں خوف پیدا کیا”۔
پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کے بارے میں بات کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے دعویٰ کیا کہ موسم کی خرابی کی وجہ سے کسانوں کو ان کی فصل کے نقصان کا معاوضہ نہیں مل رہا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’کسی ایک کسان نے بھی انہیں یہ نہیں بتایا کہ جب انہیں قدرتی آفات کی وجہ سے فصلوں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا تو انہیں انشورنس معاوضہ مل گیا‘‘۔
انہوں نے اگنی پتھ دفاعی بھرتی سکیم پر مرکز کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت نے افواج میں شمولیت کے خواہشمندوں کے خواب چکنا چور کردیئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لاکھوں نوجوان مسلح افواج میں شمولیت کے خواہشمند ہیں۔
نوٹ بندی اور جی ایس ٹی پر مرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے گاندھی نے کہا کہ لدھیانہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کا مینوفیکچرنگ مرکز ہوا کرتا تھا اور چین سے مقابلہ کرتا تھا۔
ریلی میں پنجاب کانگریس کے سربراہ امریندر سنگھ ، اپوزیشن لیڈر پرتاپ سنگھ باجوہ، ممبران پارلیمنٹ امر سنگھ، محمد صدیق، سابق وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی، کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش، ہریش چودھری سمیت دیگر موجود تھے۔
بھاجپا،آر ایس ایس نے ملک میں خوف اور نفرت کا ماحول بنایا:راہل گاندھی