رام بن//جموں و کشمیر پولیس نے پیر کے روز رام بن میں دو پولیس اہلکاروں کو اس وقت معطل کر دیا جب ڈرائیور سے رشوت لیتے ان کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
پولیس ترجمان نے بتایاکہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں رام بن کے ترشول موڑ ناکہ پر تعینات ایک ٹریفک پولیس اہلکار کو ڈرائیور سے پیسے لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ واقعہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے سلیکشن گریڈ کانسٹیبل محمد لطیف اور ان کے انچارج اے ایس آئی بنی کمار کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ دونوں کے خلاف محکمانہ کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔
ایس ایس پی رام بن موہتا شرما نے بھی انچارج ایس ایس پی ٹریفک قومی شاہراہ کی معطلی کی تصدیق کی اور کہا کہ شکایات کے بعد کارروائی کی گئی اور ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت دو پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔
ڈرائیور سے رشوت لینے پر اے ایس آئی سمیت 2 دو پولیس اہلکارمعطل