سری نگر// جموں و کشمیر حکومت نے انو ملہوترہ (جے کے اے ایس) کو محکمہ سماجی بہبود میں سکریٹری کے طور پر تعینات کیا ہے۔
بدھ کو جاری ایک حکم نامہ کے مطابق، ڈائریکٹر جنرل، انڈسٹریز اینڈ کامرس، جموں، انوملہوترہ کا تبادلہ کر کے ایس ڈبلیو ڈی میں سیکرٹری کے طور پر “فوری اثر سے” تعینات کر دیا گیا ہے۔
مزید، منصوبہ بندی، ترقی اور مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ کے خصوصی سکریٹری کشور سنگھ چب (جے کے اے ایس) سنبھالیں سے کہا گیا ہے کہ وہ اگلے احکامات تک اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ ڈائریکٹر، انڈسٹریز اینڈ کامرس، جموں کے عہدے کا چارج بھی سنبھالیں۔
انو ملہوترہ محکمہ سماجی بہبود کے سیکرٹری تعینات