ڈوڈہ: چند گھنٹوں میں دوسرا سڑک حادثہ، نوجوان از جان، 1 زخمی

اشتیاق ملک

ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کے ڈالی ادھیان پور میں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان لگی ٹکر میں ایک نوجوان جاں بحق و ایک زخمی ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق، پیر کو صبح گیارہ بجے کے قریب ڈالی ادھیان پور سڑک پر موٹر سائیکل زیر نمبر JK06-4968 مخالف سمت سے آرہے موٹر سائیکل زیر نمبرJK02AR-1106کے ساتھ ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں مزمل بٹ (22)ولد محمد حنیف بٹ ساکنہ کوٹی کی موت ہوئی جبکہ محمد عارف (21)ولد محمد شفیع ساکنہ دچھنان زخمی ہوا۔
زخمی کو مقامی لوگوں و پولیس کی ٹیم نے جی سی ڈوڈہ منتقل کیا ہے۔
واضح رہے آج صبح سے ڈوڈہ ضلع میں پیش آئے دو الگ الگ سڑک حادثات 3 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ 4 مویشی ہلاک و 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ادھر، پولیس نے دونوں حادثات کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمات درج کر لئے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔