سری نگر// حضرت شیخ سید عبدالقاردر جیلانیؒ  کا سالانہ عرس مبارک پیر کو وادی کشمیر کے خانیار،راہ باب صاحب اورسرائے بالا میں نہایت ہی عقیدت واحترام اورمذہبی جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا۔

خانیار اور سرائے بالا میں نماز پنجگانہ پر زائرین موئے پاک غوث العظمؒ کے دیدار سے فیضیاب ہوئے۔ (فوٹو:امان فاروق)

عرس کے موقع پر ہزاروں عقیدت مندوں نے موئے مقدس کی کی زیارت کی۔ (فوٹو:امان فاروق)

رات بھر آستانہ عالیہ دستگیر صاحب خانیار اور سرائے بالا میں شب خوانی ہوئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں زائرین نے شرکت کی۔
(فوٹو:امان فاروق)

خانیار میں عقیدت مندوں کا دن بھرتانتا بندھا رہا اور نماز ظہرین میں کافی تعداد میں نمازیوں جن میں زن و مرد شامل تھے، نے شرکت کی۔(فوٹو:امان فاروق)