جموں//جموں و کشمیر حکومت نے ڈاکٹر ایم انگاموتھو کو یونین ٹیریٹری لیول اپیکس کمیٹی کا ممبر مقرر کیا ہے تاکہ وہ یونین ٹیریٹری سے ایکسپورٹ پر مبنی زرعی اجناس کے فروغ کے لیے ایک مناسب پالیسی نظام کی سفارش کریں۔
جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے ایک حکم نامہ میں، حکومت نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ایم انگاموتھو( آئی اے ایس) چیئرمین، اے پی ای ڈی اے، نئی دہلی کو جموں و کشمیر میں برآمدات پر مبنی زرعی اجناس کے فروغ کے لیے ایک مناسب پالیسی نظام کی سفارش کرنے کیلئے رکن مقرر کیا گیا ہے۔
حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ کمیٹی کے لیے اگلے 5 سالوں کے لیے اضافی اہداف حاصل کرے، جن میں ،”جموں و کشمیر سے زرعی برآمدات کو 190کروڑ سے 3000کروڑ تک بڑھانے،برآمدات کی بنیاد کو متنوع بنانے اور اعلیٰ قدر اور ویلیو ایڈڈ زرعی برآمدات میں اضافہ کرنے، “برانڈ جے کے” کو اس کی انفرادیت اور معیار کے لیے فروغ دینے،نوول ایتھنک، روایتی، نامیاتی اور غیر روایتی زرعی مصنوعات کو فروغ دینا، ایکسپورٹ کے مواقع کے لیے کسانوں کو فعال اور بااختیار بنانا، شامل ہیں”۔
ڈاکٹر ایم انگامتھو جموں و کشمیر ایپکس کمیٹی کے رکن مقرر