عظمیٰ ویب ڈیسک
کٹھوعہ// جموں و کشمیر کی حکومت نے جمعہ کو اے آئی جی (پروکیورمنٹ) پولیس ہیڈکوارٹر عنایت علی چودھری کے تبادلے کا حکم دیا اور انہیں شیو دیپ سنگھ جموال کی جگہ ایس ایس پی کٹھوعہ تعینات کیا۔
شیو دیپ سنگھ جموال کو پولیس ہیڈکوارٹر میں مزید تعیناتی کا انتظار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
اس سلسلے میں جمعہ کو جاری ایک حکم نامہ کے مطابق، “انتظامیہ کے مفاد میں، یہ حکم دیا جاتا ہے کہ عنایت علی چودھری (آئی پی ایس) اے آئی جی (پروکیورمنٹ) پولیس ہیڈکوارٹر کا تبادلہ کر کے ایس ایس پی کٹھوعہ کے طور پر شیو دیپ سنگھ جموال کی جگہ پر تعینات کیا گیا ہے، جو اگلے احکامات تک پولیس ہیڈ کوارٹر میں مزید پوسٹنگ کا انتظار کریں گے”۔