عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// اکھنور میں پیش آئے ایک بس حادثے میں ہلاک افراد کے حق میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ایکس گریشیا ریلیف کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے حادثے میں مرنے والے افراد کیلئے 500000 روپے کے ایکس گریشیا کا اعلان کیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ حادثے میں زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ جموں کے اکھنور میں جمعرات کو پیش آئے ایک بس حادثے میں کم از کم 21 غیر مقامی شہری ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 40 سے زائد زخمی ہیں۔