عظمیٰ نیوز سروس
سری نگر// سری نگر اور وادی کشمیر کے دیگر حصوں میں موسم کا گرم ترین دن ریکارڈ کیے جانے کے ایک دن بعد، شبانہ درجہ حرارت میں بھی غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ 23 جون تک گرم اور خشک موسم جاری رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران کہیں کہیں پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ 24سے 28 جون تک، جموں و کشمیر میں بکھرے ہوئے اور وسیع مقامات پر وقفے وقفے سے ہلکے سے درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے، تاہم اس دوران مطلع عام طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
اسی دوران اُنہوں نے بتایا کہ سری نگر میں گزشتہ درجہ حرارت 19.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
قاضی گنڈ میں درجہ حرارت 17.4 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،پہلگام میں گزشتہ رات درجہ حرارت 10.6 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کپواڑہ قصبے میں پارہ گزشتہ رات16.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کوکرناگ میں گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 18.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ گلمرگ میں گزشتہ رات درجہ حرارت 13.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جموں میں گزشتہ رات درجہ حرارت 30.5 ڈگری سنٹی گریڈ،بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت 19.0 ، بٹوت میں 21.2، کٹرہ میں 25.2 اور بھدرواہ میں 19.2ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سی)۔ انہوں نے کہا کہ لداخ کے لیہہ اور کرگل میں درجہ حرارت بالترتیب 9.0 اور 12.8 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔