ریاسی میں بھاجپا سے وابستگی رکھنے والے لشکر جنگجوطالب حسین کی گرفتار کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ وہیں بی جے پی آئی ٹی سیل انچارج کے “فل ٹائم ملی ٹینٹ اور پارٹ ٹائم صحافی” نکلنے پر بھاجپا صحافیوں کی اسکریننگ کا مطالبہ کر رہی ہے۔ اس معاملے پر صفائی دیتے ہوئے بھاجپا ترجمان ایڈوکیٹ ابھینو شرما نے آج ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بھاجپا طالب حسین کی پارٹی سے وابستگی کے متعلق تحقیقات کرے گی۔