عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے کشتی ڈوبنے سے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ کے حق میں ایکس گریشیا کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو 50 ہزار روپے ادا کرے گی۔
یاد رہے کہ منگل کی صبح گنڈبل بٹوارہ علاقے میں ایک کشتی دریائے جہلم میں ڈوبنے سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ 3 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ اسی دوران جہلم میں ڈوبے 10 افراد کو ریسکیو ٹیموں نے بچا لیا تھا۔