عظمیٰ ویب ڈیسک
ریاسی/ضلع ریاسی میں منگل کے روز ایک افسوسناک سڑک حادثے میں 17 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا، جب اس کا ٹریکٹر بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گرا۔سرکاری ذرائع کے مطابق یہ حادثہ چسانہ علاقے میں اُس وقت پیش آیا جب ٹریکٹر چسانہ سے سنگلی کوٹ کی جانب جا رہا تھا۔ راستے میں ٹریکٹر اچانک بے قابو ہو کر سڑک سے پھسل گیا اور تقریباً 150 فٹ گہری کھائی میں جا گرا۔
حادثے میں ٹریکٹر چلا رہا 17 سالہ محمد اشرف ساکن ہموساں گاؤں، چسانہ، موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ذرائع کے مطابق متوفی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے پرائمری ہیلتھ سینٹر چسانہ منتقل کر دی گئی ہے۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ریاسی میں المناک حادثہ،ٹریکٹر گہری کھائی میں گرنے سے 17سالہ نوجوان جاں بحق