عظمیٰ ویب ڈیسک
شوپیان/جنوبی ضلع شوپیان کے کیلار علاقے کے جنگلاتی خطے لیتری والی بہک میں جمعرات کو ایک تیندوا رہائشی مکان میں داخل ہو گیا، جس کے حملے میں ایک 6 سالہ بچی زخمی ہو گئی۔سرکاری ذرائع مطابق تیندوا کیلار کے ایک رہائشی گھر میں گھس آیا اور وہاں موجود کمسن بچی پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئی۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی بچی کو فوری طور پر علاج و معالجے کے لیے ضلع اسپتال شوپیان منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔زخمی بچی کی شناخت آفیہ جان دختر فاروق احمد ، ساکن زرکن شالی دار، کیلار شوپیان کے طور پر ہوئی ہے۔ادھر پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
شوپیان کے جنگلاتی علاقہ لیتری والی بہک میں تیندوا رہائشی مکان میں داخل ، 6سالہ بچی زخمی،ہسپتال داخل