محمد تسکین
رام بن/مسلسل شدید بارشوں کے باعث جموں-سری نگر قومی شاہراہ پر دونوں اطراف سے ٹریفک کی آمد و رفت معطل کر دی گئی ہے۔حکام کے مطابق ادھم پور اور رام بن اضلاع میں متعدد مقامات پر مٹی کے تودے گرنے اور پتھر کھسکنے کے واقعات پیش آئے جس کے باعث شاہراہ پر سفر غیر محفوظ ہو گیا۔مسافروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے جموں اور سری نگر دونوں سمتوں سے ٹریفک روک دی گئی ہے۔
قومی شاہراہ اتھارٹی آف انڈیا کی ٹیمیں متاثرہ مقامات پر ملبہ، پتھر اور مٹی ہٹانے کے کام میں مصروف ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ موسم بہتر ہوتے ہی بحالی کا کام تیز کیا جائے گا اور سڑک کو محفوظ قرار دیے جانے کے بعد ہی ٹریفک بحال کی جائے گی۔مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ موسم بہتر ہونے اور شاہراہ کھلنے تک سفر سے گریز کریں۔
شدید بارش اور پسیاں گرآنے کے باعث جموں-سری نگر قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل