عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/سنگرامہ سے سابق رکن اسمبلی شعیب نبی لون بدھ کے روز پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ شعیب لون آج باضابطہ طور پر پی ڈی پی کا حصہ بنیں گے اور امکان ہے کہ انہیں بارہمولہ اسمبلی حلقے سے پارٹی امیدوار نامزد کیا جائے۔شعیب لون نے تقریباً بیس برس قبل اپنے والد ڈاکٹر غلام نبی لون کے قتل کے بعد ہونے والے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کی تھی، تاہم اس کے بعد وہ کوئی انتخاب جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔
پی ڈی پی شعیب لون کی چوتھی سیاسی جماعت ہوگی۔ اس سے قبل وہ کانگریس، نیشنل کانفرنس اور عوامی اتحاد پارٹی سے وابستہ رہ چکے ہیں۔سیاسی مبصرین شعیب لون کی اے آئی پی سے علیحدگی کو انجینئر رشید کی جماعت کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دے رہے ہیں۔
سابق رکن اسمبلی شعیب نبی لون آج پی ڈی پی میں شامل ہوں گے