عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/نیشنل کانفرنس نے ریاستی درجہ بحالی کے مطالبے کو لے کر اپنے پروگرام کے انعقاد کے لیے نئی دہلی میں واقع کانسٹی ٹیوشن کلب آف انڈیا کا انتخاب کیا ہے۔کانسٹی ٹیوشن کلب کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ نیشنل کانفرنس نے اس پروگرام کے لیے مالونکر ہال (Malvankar Hall) بک کر لیا ہے۔عہدیدار نے فون پر تصدیق کرتے ہوئے کہا، ’’جی ہاں، پارٹی نے ہال صبح 11 بجے سے بک کیا ہے۔‘‘
نیشنل کانفرنس نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ اپنا احتجاجی پروگرام جنتر منتر پر منعقد کرے گی اور اس سلسلے میں اجازت کے لیے درخواست بھی دی گئی تھی، تاہم اطلاعات کے مطابق وہاں پہلے سے ایک دوسری تنظیم کی جانب سے دھرنا جاری ہونے کے باعث یہ ممکن نہ ہو سکا۔دریں اثنا، ایسی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ نیشنل کانفرنس اپنا احتجاجی پروگرام رام لیلا میدان میں منعقد کر سکتی ہے، تاہم اب پارٹی نے کانسٹی ٹیوشن کلب میں پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیشنل کانفرنس کا ریاستی درجہ بحالی احتجاج اب جنتر منتر یا رام لیلا میدان کے بجائے کانسٹی ٹیوشن کلب میں ہوگا