اشرف چراغ
کپوارہ//معروف سیا حتی مقام وادی بنگس کو جانے والا داخلی راستہ ریشواری ایک ایسا خوبصورت علاقہ ہے جہا ں روزانہ درجنو ں سیلانی یہا ں آکر قدرتی حسن کا لطف اٹھاتے ہیں اور اپنی اس دل کی بھڑاس کو نکالتے ہیں کہ وادی بنگس نہ صحیح تو اس ریشی واری کی سیر تو کریں ۔ریشواری جس کو وادی بنگس کا گیٹ وے یا بیس کیمپ کہا جاتا ہے ہندوارہ قصبہ سے 25کلو میٹر دور نالہ ماور کے کنارے پرہے اور یہ وادی بنگس کے سب سے اہم دا خلی راستو ں اور پر کشش مقامات میں سے ایک ہے ۔ریشواری علاقہ نہ صرف وادی بنگس کا گیٹ وے یا بیس کیمپ ہے بلکہ یہ کپوارہ میں واقع یہ خوب صورت مقام اپنے گھنے جنگلات ،ندیو ں اور خوب صورت گھاس کے میدانو ں کے لئے مشہور ہے ۔ریشواری وادی بنگس کا ایک مقبول بیس کیمپ ہے جہا ں سیلانی تھک کر یہا ں بیٹھ کر سکون حاصل کرتے ہیں اور راتیں گزار دیتے ہیں ۔ریشوراری سے گزر نے والا مشہور نالہ ماوری ایک تیز رفتارا ور شفاف ندی ہے جو بنگس وادی جانے والے سڑک کے ساتھ ساتھ بہتی ہے ریشواری کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتی ہے ۔
ریشواری اس لحاظ سے بھی اپنی اہمیت رکھتی ہے کہ یہا ں 5کلو میٹر کے فا صلے پر واقع ایک ہموار اور سر سبز میدان ہے جہاں چر واہے اپنے مویشی چراتے ہیں ۔مئی سے ستمبر تک کا موسم بہترین ہوتا ہے اور اس موسم کے بیچ سیلانی یہا ں آکرلمحات گذارتے ہیں ۔ گزشتہ سال سے وادی بنگس کی سیر کرنے کو بندش جاری ہے لیکن سیلانی پھر بھی ریشواری کی سیر کر کے چلے جاتے ہیں ۔یہا ں محکمہ جنگلات نے پہلے ہی سیلانیو ں کے لئے ہٹس تعمیر کی ہیں جس سے سیلانیو ں کو آسانی فراہم ہو تی ہے ۔ریشواری کے راستے قدرتی اور ناہموار ہیں ۔محکمہ سیاحت کے ساتھ ساتھ جنگلات کا ماننا ہے کہ ریشواری جو وادی بنگس کے دامن میں واقع ہے قدرتی حسن اور دلکش منا ظر کا ایک نایاب اور پر سکون مرکز ہے نالہ ماور ریشواری کے منظرکو خوب صورت بنا دیتاہے جس کا ٹھنڈا پانی اور اس کے کنارے چلنے والے ٹھنڈری ہوائیں سیا حوں کامن موہ لیتی ہے یہ علاقہ بلند و بالا دیودار اور کائرو کے گھنے جنگلات سے گھرا ہوا ہے جو ماحول میں گہرا سکون اور تازگی بھر دیتے ہیں ۔ریشواری سے گزارنے والا نالہ ماور کا پابی بہترین قسم کی ٹرائو ٹ مچھلی کے لئے مشہور ہے یہا ں مقامی ٹرائو ٹ فش فارمز موجود ہیں جہا ں سیا ح تازہ مچھلی کا لطف اٹھاسکتے ہیں ۔شور و غل سے دور یہا ں محکمہ جنگلات اور سیا حت کی جانب سے ریسورٹس اور گیسٹ ہائوس بنائے گئے ہیں جو دریا کے کنارے واقع ہیںجہا ں سیلانی لطف اندوز ہوتے ہیں ۔