عظمیٰ نیوز سروس
بارہمولہ //ضلع بارہمولہ میں پولیس نے بدھ کے روز پاکستان میں مقیم جموں و کشمیر کے رہائشیوں کے رہائشی مکانات کی تلاشی کی کارروائی کی۔ پولیس کے ایک ترجمان نے یہاں کہا، “بارہمولہ ضلع کے بجہامہ علاقے میں قانونی طریقہ کار کے مطابق سختی سے تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران پولیس نے کوئی قابل اعتراض مواد برآمد نہیں کیا۔”انہوں نے کہا کہ یہ تلاشی کارروائیاں غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے، محفوظ ماحول کو برقرار رکھنے اور عوام کے تحفظ کے مفاد میں تمام ضروری حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہیں۔