عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال مختصر علالت کے بعد آج سرینگر میں انتقال کر گئے۔نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار نے بتایا کہ مصطفیٰ کمال گزشتہ چند روز سے سرینگر کے پارس اسپتال میں زیرِ علاج تھے، جہاں وہ آج شام تقریباً 5 بجے انتقال کر گئے۔
مصطفیٰ کمال نیشنل کانفرنس کے بانی اور مرحوم شیخ محمد عبداللہ کے صاحبزادے تھے، جبکہ وہ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے بھائی بھی تھے۔
مختصر علالت کے بعد نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال انتقال کر گئے