عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر حکومت نے کشمیر اور جموں صوبہ کے سرمائی زون میں واقع تمام سرکاری ڈگری کالجوں کے لیے 13 روزہ گرمائی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔محکمہ اعلیٰ تعلیم کے کمشنر سیکریٹری کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کشمیر صوبہ اور جموں صوبہ کے سرمائی زون میں واقع تمام سرکاری ڈگری کالج 21 جولائی 2026 سے 2 اگست 2026تک موسمِ گرما کی تعطیلات منائیں گے۔
حکم نامے کے مطابق مذکورہ تعطیلات کا اطلاق تمام متعلقہ سرکاری ڈگری کالجوں پر ہوگا۔
جموں و کشمیر کے سرکاری ڈگری کالجوں میں 21جولائی سے 13روزہ گرما ئی تعطیلات کا اعلان