عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/انڈونیشیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے اعلیٰ ترین شہری اعزاز ’بیتانگ آدی پورن‘سے نوازا ہے۔انڈونیشیا کے تین روزہ دورے پر گئے مودی نے منگل کو انڈونیشیائی صدر پروبوو سوبیانتو کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کی، بات چیت کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ انہیں انڈونیشیا کا اعلیٰ ترین اعزاز دیا گیا ہے۔ انڈونیشیا کے صدر نے صدارتی محل میں منعقدہ ایک تقریب میں مسٹر مودی کو اس اعزاز سے نوازا۔
مودی نے کہا، آج صبح، مجھے بہت محبت کے ساتھ انڈونیشیا کا اعلیٰ ترین اعزاز بھی دیا گیا ہے۔ یہ اعزاز کروڑوں ہندستانیوں کا ہے… انڈونیشیا کے عوام کے جذبات کا ہے، ہندستان اور انڈونیشیا کے تاریخی اورقریبی تعلقات کا ہے۔ میں صدر پروبوو جی، انڈونیشیا کی حکومت اور یہاں کے عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔اب تک دنیا بھر کے 34 ممالک نے مودی کو اپنے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا ہے۔
مودی کوانڈونیشیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا