عظمیٰ ویب ڈیسک
اسلام آباد/ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا اگلا دور 11 جولائی سے پاکستان میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس مرحلے میں ایران پر عائد پابندیوں، منجمد اثاثوں اور جوہری پروگرام سمیت مختلف اہم امور پر بات چیت متوقع ہے۔
سعودی میڈیا العربیہ کی رپورٹ کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات مکمل ہونے کے بعد 11 جولائی سے شروع ہوگا۔رپورٹ کے مطابق ان مذاکرات میں ایران پر پابندیوں، ایران کے منجمد اثاثوں سمیت جوہری پروگرام پر بات چیت کا امکان ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان بالواسطہ مذاکرات بدھ کے روز دوحہ میں ہوئے تھے، جنہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تعمیری قرار دیا تھا۔ دوحہ مذاکرات کے بعد ایران کی جانب سے کہا گیا تھا کہ مذاکرات میں ایران کے منجمد اثاثوں میں کچھ ارب ڈالر بحال کرنے پر اتفاق ہوا تھا، تاہم امریکہ نے ایرانی دعوؤں کی تردید کی تھی۔
ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا نیا دور 11 جولائی سے پاکستان میں متوقع