عظمیٰ ویب ڈیسک
پونچھ/جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں 17 اور 18 جون کی درمیانی شب راشٹریہ رائفلز کے ہیڈکوارٹر میں ایک فوجی جوان مردہ حالت میں پایا گیا، جس کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق واقعے کے وقت فوجی جوان ڈیوٹی پر مامور تھا، جب اسے مردہ پایا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ موت کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ معاملے کی باقاعدہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔