عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جموں و کشمیر پولیس نے بدھ کو ایک بڑے انتظامی حکم کے تحت 62 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس آف پولیس (ڈی ایس پیز) کے تبادلے اور نئی تعیناتیاں عمل میں لائیں۔ یہ اقدام حالیہ پروموشنز کے بعد پولیس کے ڈھانچے کو نئی حکمتِ عملی کے تحت ترتیب دینے کے لیے کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پولیس نلن پربھات کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق مختلف شعبوں اور یونٹس میں افسران کو فوری طور پر نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ سنجے گپتا کو ڈی ایس پی سی آئی ڈی ایس بی رامبن، ریاض مصطفیٰ کو ڈی ایس پی سی ٹی سی لیتھ پورہ، میر زاہد کو اسلحہ و گولہ بارود کے شعبے میں پولیس ہیڈکوارٹر، اور عارف احمد آہنگر کو ڈی ایس پی ایس ٹی سی شیری تعینات کیا گیا ہے۔ اشونی کمار کو اینٹی کرپشن بیورو، ناصر سید کرمانی کو ڈی ایس پی سی آئی سی ای سرینگر، طاہر احمد کو آئی ٹی کرائم ونگ پولیس ہیڈکوارٹر، اور افتخار احمد میر کو پی ٹی ایس منیگام تبدیل کیا گیا ہے۔
اسی طرح رمیش کمار پنڈیت کو ایس کے پی اے اْدھمپور، راج کمار دھر اور سنیل کمار گنجو کو ایس ٹی سی تلورہ اور سی آئی ڈی ہیڈکوارٹر میں ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ مزید کئی افسران کو مختلف یونٹس جیسے ایس آئی اے جموں، جے کے اے پی سیکٹرز، آئی آر بٹالینز، سی آئی ڈی یونٹس، ٹریفک ونگز، ایس ڈی آر ایف، ایس او جی اور دیگر محکموں میں تعینات کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں خواتین افسران کو بھی اہم ذمہ داریاں دی گئی ہیں، جن میں البینہ ملک، مونی کا ٹھاکر، منیشا کماری اور کبریٰ نذیر شامل ہیں۔ حکم نامے کے مطابق بعض افسران کو اضافی چارج بھی دیا گیا ہے، جیسے ڈی ایس پی ایس او جی درہال کو ایس او جی کانڈی راجوری کا اضافی چارج اور ڈی ایس پی ڈی اے آر رامبن کو ایس او جی رامبن کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ تمام افسران کو فوری طور پر اپنی موجودہ ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوکر نئی تعیناتیوں پر رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ ردوبدل پولیس کے انتظامی ڈھانچے کو مزید فعال اور مؤثر بنانے کے لیے ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔