عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ممبر اسمبلی قیصر جمشید لون، مختلف عوامی وفود اور متعدد اَفراد نے کل سول سیکرٹریٹ میں وزیر برائے جل شکتی، جنگلات و ماحولیات اور قبائلی امور محکمہ جات جاوید احمد رانا سے ملاقات کی اور انہیں عوامی فلاح و بہبود، ترقیاتی منصوبوں اور اپنے اپنے علاقوں کو درپیش دیگر اہم مسائل سے آگاہ کیا۔رْکن قانون ساز اسمبلی لولاب نے اپنے حلقہ انتخاب سے متعلق مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے عوامی بنیادی ڈھانچے کی بہتری، واٹر سپلائی سکیموں میں توسیع، آبپاشی کی سہولیات اور دیگر ترقیاتی کاموں کے لئے وزیر موصوف کی مداخلت طلب کی۔
پیر پنجال کے ایک وفد نے جل جیون مشن کے تحت جاری کاموں کی عمل آوری سے متعلق مسائل اْٹھائے۔ اسی علاقے کے ایک اور وفد نے اپنی بستی میں سڑکوں کی بلیک ٹاپنگ کے لئے وزیر کی مداخلت طلب کی اور دیگر ترقیاتی و شہری مسائل بھی وزیر کو گوش گزار کئے۔اِسی طرح کشمیر کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے متعدد وفود اور نمائندوں نے سڑکوں، بجلی کی فراہمی، صحت سہولیات، پینے کے صاف پانی، زیر اِلتوا ?ترقیاتی منصوبوں اور دیگر مقامی مسائل کو اْجاگر کیا جن پر محکمانہ توجہ کی ضرورت ہے۔وزیر جاوید رانانے تمام وفود بغورسْنا اور یقین دِلایا کہ ملاقات کے دوران پیش کردہ تمام جائز مسائل اور مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر زیر غور لایا جائے گا۔