عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے کل سریش کمار گپتا کو جموں و کشمیر واٹر ریسورسز ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرپرسن کے طور پر عہدے کا حلف دِلایا۔حلف برداری کی تقریب سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی جس میں حکومت کے سینئر افسران اور آبی وسائل کے شعبے سے وابستہ حکام نے شرکت کی۔اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری نے سریش کمار گپتا کو مْبارک باد دِی اور اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کا وسیع انتظامی تجربہ اور قدرتی وسائل کے انتظام کی گہری سمجھ اختیار کرنے کے باعث اتھارٹی کی کوششیں میں مزید تقویت ملے گی تاکہ یونین ٹریٹری میں پانی کے وسائل کے دیرپا، منصفانہ اور موثر اِنتظام کو یقینی بنایا جا سکے۔
جموں و کشمیر واٹر ریسورسز ریگولیٹری اتھارٹی ایک قانونی ادارہ ہے جسے یونین ٹیریٹری میں آبی وسائل کی ترقی، انتظام اور تحفظ کی نگرانی اور ضابطہ بندی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ سریش کمار گپتا کو جموں و کشمیر واٹر ریسورسز ریگولیٹری اَتھارٹی کا چیئرپرسن مقرر کیا تھا۔ ان کی تقرری چارج سنبھالنے کے ساتھ ہی موثر ہو گئی۔سریش کما ر گپتا نے عہدہ سنبھالنے کے بعد حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان پر کئے گئے اعتماد کو سراہا اور آبی حکمرانی کے نظام کو مضبوط بنانے، پانی کے دیرپا اِستعمال کو فروغ دینے اور عوامی مفاد میں یونین ٹیریٹری کے قیمتی ا?بی وسائل کے وسیع تر عوامی مفاد میں موثر ضابطے کو یقینی بنانے کے لئے اَپنے عزم کا اعادہ کیا۔