عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// انسداد بدعنوانی بیورو نے ایف آئی آر نمبر 18/2020 میں چارج شیٹ پیش کی۔ پولیس اسٹیشن اے سی بی سری نگر کشمیر نے خصوصی جج انسداد بدعنوانی سرینگر کی عدالت میں2ملزمین جونیئر انجینئر جے اینڈ کے ہاوسنگ بورڈ اور ان کی اہلیہ(آنگنواڑی ورکر) کے خلاف خلاف مختلف بینک کھاتوں میں بھاری لین دین ، اپنے معلوم ذرائع آمدن سے زیادہ “غیر متناسب اثاثے” حاصل کرنے کے الزامات میں بیورو کی طرف سے کی گئی تصدیق کے نتیجے میں کیس درج کیا گیا تھا۔پولیس سٹیشن اے سی بی سری نگر کی طرف سے ملزم اور اس کی بیوی کے خلاف کی گئی تحقیقات میںان کے خلاف لگائے گئے الزامات ثابت ہونے کے بعد دونوں ملزمان کے خلاف چارج شیٹ سپیشل جج اینٹی کرپشن سری نگر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔سماعت کی اگلی تاریخ 08-07-2026 مقرر کی گئی ہے۔