عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ٹرانسپورٹ کے وزیر ستیش شرما نے کل سول سیکرٹریٹ میں جموں و کشمیر روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ( جے کے آر ٹی سی ) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی 88 ویں میٹنگ کی صدارت کی۔بورڈ کے اہم فیصلوں میں جے کے آر ٹی سی ملازمین کیلئے 7 ویں پے کمیشن کے اسکیلوں کے نفاذ کی منظوری ، ایک دیرینہ مطالبہ کو حل کرنا ، کارپوریشن کے مختلف افسران کیلئے ترقیوں کی اصولی تصدیق ، کارپوریشن کے کنسولیدیٹڈ ڈرائیوروں کیلئے اجرت کا نظر ثانی شدہ ڈھانچہ شامل ہے۔س کے علاوہ کارپوریشن کو ہدایت دی گئی کہ وہ ریٹائیر ہونے والوں کے تمام زیر التوا ء گریجویٹی اور پنشنری کلیمز کو نمٹائے اور فوت ہونے والے ملازمین کے لواحقین کیلئے ایک مضبوط فلاحی پالیسی مرتب کرے گی۔بورڈ نے 2026-27 کے مجوزہ بجٹ پر بھی غور کیا اور اثاثہ منیٹائزیشن ، ریونیو میں اضافہ اور وسائل کی اصلاح پر تبادلہ خیال کیا۔ پی ایم ای ڈرائیو اسکیم کے تحت 200 نئی ای بسوں کی خریداری پر پیش رفت کا جائیزہ لیا گیا اور اس کے ساتھ کئی گاڑیوں کی نیلامی کو منظوری دی گئی۔