عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب ایک حادثاتی دھماکے میں فوج کے دو جوان ہلاک ہو گئے۔ یہ اطلاع حکام نے بدھ کے روز دی۔انہوں نے بتایا کہ منگل کی شام ایل او سی کے قریب کمل کوٹ، اُری سیکٹر میں غلطی سے ہونے والے ایک دھماکے میں دو فوجی شدید زخمی ہو گئے تھے۔
دونوں زخمی جوانوں کو فوری طور پر جائے وقوعہ سے نکال کر علاج کے لیے سری نگر کے بادامی باغ میں واقع فوج کے 92 بیس اسپتال منتقل کیا گیا۔حکام نے کہا کہ اسپتال میں دونوں فوجیوں کی زخموں کی وجہ سے موت ہوگئی۔ ہلاک ہونے والے فوجی ریاست مہاراشٹر کے رہنے والے تھے۔واقعے کے حوالے سے تاحال دفاعی ترجمان کی جانب سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
بارہمولہ میں حادثاتی دھماکے میں دو فوجیوں کی موت